اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے بہت اچھے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں‘ جیسا کہ آج قومی احتساب بیورو کی سزاﺅں کی شرح متعلقہ احتساب عدالتوں میں تقریباً 76فیصد ہے جو کہ دنیا میں وائٹ کالر جرائم کی تفتیش میں قابل قدر کامیابی …
نیب کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے بہت اچھے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں‘‘چیئرمین نیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے بہت اچھے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں‘ جیسا کہ آج قومی احتساب بیورو کی سزاﺅں کی شرح متعلقہ احتساب عدالتوں میں تقریباً 76فیصد ہے جو کہ دنیا میں وائٹ کالر جرائم کی تفتیش میں قابل قدر کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے تمام اشکال اور اقسام کی بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے‘بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور قومی احتساب بیورو میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے








