اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے پر لیفٹینینٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی سابق سیکرٹری/چیئرمین ریلوے و سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و ریلوے، لیفٹینینٹ جنرل (ر) سعیدالظفر، سابق سیکرٹری ریلوے/چیئرمین ریلوے جبکہ 150 میگاواٹ کے رینٹل پاور پراجیکٹ کے مقدمہ میں قومی خزانہ …
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے پر بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے پر لیفٹینینٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی سابق سیکرٹری/چیئرمین ریلوے و سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و ریلوے، لیفٹینینٹ جنرل (ر) سعیدالظفر، سابق سیکرٹری ریلوے/چیئرمین ریلوے جبکہ 150 میگاواٹ کے رینٹل پاور پراجیکٹ کے مقدمہ میں قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر سابق چیئرمین واپڈا طارق حمید کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے، وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ اور پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کے صدر کی مبینہ ملی بھگت سے 12 میڈیکل کالجز کے الحاق میں بدعنوانی کے الزام پر شکایت کی جانچ پڑتال، کمرشل پلاٹوں کو کوڑیوں کے بھاﺅ فروخت کرنے پر سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے خلاف انوسٹی گیشن اور سابق ایم پی اے طماش خان کے خلاف ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کرنے کی منظوری دی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر زمیں منعقد ہوا۔








