نیب کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور نے بنکاک میں منعقد ہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی علاقائی کانفرنس میںپاکستان کی نمائندگی کی

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور نے 25 سے 26 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں منعقد ہونے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی علاقائی کانفرنس میںپاکستان کی نمائندگی کی۔ قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران انسداد بدعنوانی ادارہ ( اے سی اے) کے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کاجائزہ پیش کیا۔ کانفرنس …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور نے 25 سے 26 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں منعقد ہونے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی علاقائی کانفرنس میںپاکستان کی نمائندگی کی۔ قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران انسداد بدعنوانی ادارہ ( اے سی اے) کے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کاجائزہ پیش کیا۔ کانفرنس کے تمام شرکاءنے بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے قومی احتساب بیورو کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ پاکستان اور انڈونیشیا کو ایشیاءبحرالکاہل خطوں میں انسداد بدعنوانی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ادارے قرار دیاگیا ۔ اور ان کی کوششوں کی تعریف کی گئی جسے مارچ 2018 ءمیں جرمنی میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں مزید اجاگر کیا جائے گا۔

Leave a Reply