اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیدر لینڈ کی کمپنی ایک ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنائے گی۔اس حوالے سے نیدرلینڈ اور پاکستان کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا ۔نیدرلینڈ کی اے ڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدے کی تقریب …
نیدر لینڈ کی کمپنی ایک ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنائے گی،معائدہ طے پا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیدر لینڈ کی کمپنی ایک ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنائے گی۔اس حوالے سے نیدرلینڈ اور پاکستان کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا ۔نیدرلینڈ کی اے ڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی اور پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر سمیت وزارت بحری امور کے حکام نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا ،1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے لگنے والے منصوبے سے سمندری پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا ۔تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کے وزیراعظم کے وژن کے حصول کی جانب اہم قدم ہے،ماحول پر مہلک اثرات ڈالنے والی گیسوں کے کم اخراج والا منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب پیش قدمی میں معاون ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے نیدرلینڈز کی تحقیق و تجربے سے استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی وسائل کی تعمیر و ترقی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔علی زیدی نے تاریخی منصوبے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر نیدر لینڈ کے سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔








