اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی نے قانون سازی کو مستحکم بنانے‘ عوام کے ساتھ مثبت انداز میں رابطوں اور ایوان پر اعتماد اور اس کی ملکیت کو بہتر بنانے کے اصول پر تصور پارلیمان‘ مقصد پارلیمان اور اقدار پارلیمان پر مشتمل نیشنل اسمبلی سٹریٹجک پلان 2019-23ءکا اجراءکردیا جس میں بہتر اور معیاری قوانین اور پارلیمانی امور میں اراکین کی فعال شراکت کو یقینی بنانے اور …
نیشنل اسمبلی سٹریٹجک پلان 2019-23ءکا اجراءکردیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی نے قانون سازی کو مستحکم بنانے‘ عوام کے ساتھ مثبت انداز میں رابطوں اور ایوان پر اعتماد اور اس کی ملکیت کو بہتر بنانے کے اصول پر تصور پارلیمان‘ مقصد پارلیمان اور اقدار پارلیمان پر مشتمل نیشنل اسمبلی سٹریٹجک پلان 2019-23ءکا اجراءکردیا جس میں بہتر اور معیاری قوانین اور پارلیمانی امور میں اراکین کی فعال شراکت کو یقینی بنانے اور مسودہ سازی کے لئے ممبران کو سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ بہتر بجٹ مختص کئے جانے‘ سہ ماہی بنیادوں پر جائزے اور رپورٹس کے لئے لیجسلیٹیو ڈرافٹنگ ونگ کو مستحکم بنایا جائے گا۔ لیجسلیٹیو ڈرافٹنگ کونسل یا لیجسلیٹیو ایڈوائزری کونسل قائم کی جائے گی۔ سہ ماہی بنیادوں پر جائزے کے لائحہ عمل اور تفصیلی وسائل مختص کئے جانے کا نظام متعارف کرانے کے لئے کمیٹی کے نظام کو مضبوط بنانا ‘ عوامی سماعت‘ رہنمائی اور بجٹ مختص کئے جانے ‘ پارلیمانی انوویشنز کے ذریعے نگرانی کو مضبوط بنانا ‘ مقام کار کو بڑھانے اور ایسٹ مینجمنٹ پلانز کے ذریعے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اس سٹریٹجک پلان کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ تحقیقی سپورٹ کے لئے بیرونی رابطے بڑھانے‘ کمیٹیوں کے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے ‘ ڈیجیٹیل لیجسلٹیو ڈیٹا بیس اس پلان کا حصہ ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کو استعداد کار کی ترقی، تحقیق اور پارلیمنٹ کے لئے موثر بنانے کی غرض سے اسے بھرپور انداز میں بااختیار بنایا جائے گا اور اس کے لئے تمام ضروری وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ سٹریٹجک پلان 2019-23ءمیں تصور پارلیمان کا جو تصور پیش کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ معاشرتی انصاف‘ فلاح اور مساوات کا ایسا علمبردار ایوان جو عوام میں پارلیمانی تقدس کو تقویت دے۔ مقصد پارلیمان میں کہا گیا ہے کہ معیاری قوانین‘ موثر نگرانی ‘ متوازن بجٹ اور بلا تفریق نمائندگی کے ذریعے عوام کی زندگی میں بہتر لانا اس کا مقصد ہے جبکہ دیانت‘ مساوات اور مہارت کو اقدار پارلیمان قرار دیا گیا ہے۔








