اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):نیشنل بینک پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں کلینڈر سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا ستمبر این بی پی کو 66.33 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1600 …
نیشنل بینک کو 9 ماہ کے دوران 66.33 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):نیشنل بینک پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں کلینڈر سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا ستمبر این بی پی کو 66.33 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1600 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں بینک کو 4.031 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔
اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 30.88 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.72 روپے تھی۔ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینک کو 23.25 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ، گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کو 3.091 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ تیسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 10.83 روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.39 روپے تھی۔








