اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگین نے نیشنل لائبریری میں ’ترک کارنر‘ کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دوبھائی ہیں۔ گوشہ ترکی قائم ہونے سے پاکستانی عوام بالخصوص طالب علموں کو ترکی کی تاریخ، ادب، فن وثقافت اور دیگر موضوعات پر معیاری معلومات کی فراہمی میں مدد ملے گی ،دونوں ممالک کے …
نیشنل لائبریری میں ’ترک کارنر‘ کے قیام پر پاکستان میں ترکی کے سفیر کا اظہار مسرت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگین نے نیشنل لائبریری میں ’ترک کارنر‘ کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دوبھائی ہیں۔ گوشہ ترکی قائم ہونے سے پاکستانی عوام بالخصوص طالب علموں کو ترکی کی تاریخ، ادب، فن وثقافت اور دیگر موضوعات پر معیاری معلومات کی فراہمی میں مدد ملے گی ،دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے منگل کو وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کے ہمراہ نیشنل لائبریری میں ’ترک کارنر‘ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے کہاکہ پاکستان اور ترکی دوبھائی ہیں۔ دونوں کے عوام میں ایک دوسرے کے لئے بے حد محبت کا جذبہ موجود ہے۔انہوں نے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن کی علم وادب کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہا۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن نے گوشہ ترکی کے قیام پر ترک حکومت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کی ایک طویل اور گہری تاریخ ہے۔ برصغیر کے مسلمان قیام پاکستان سے قبل سے ترکی کے ساتھ گہرا رشتہ رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امریکی مصنف سٹوآرٹ مرے کے نزدیک نیشنل لائبریری پاکستان کے قدیم ترین ثقافتی اداروںمیں سے ہے جو ماضی او رحال کے حوالے سے قیمتی معلومات کی آگہی کا اہم ذریعہ رہا ہے۔








