نیشنل ویمنز ون ڈے کپ : اسٹارز اور کانکرز کی فائنل میں رسائی

راولپنڈی۔20دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کپ میں اسٹارز نے انوینسبلز اور کانکرز نے اسٹرائیکرز کو شکست دے دی ۔ کانکرز اور اسٹارز نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل 22 دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعیب اختر …

راولپنڈی۔20دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کپ میں اسٹارز نے انوینسبلز اور کانکرز نے اسٹرائیکرز کو شکست دے دی ۔ کانکرز اور اسٹارز نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل 22 دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے انیسویں میچ میں اسٹارز نے انوینسبلز کو 82 رنز سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے

طوبیٰ حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 61 رنز بنائے ، سدرہ نواز اور کائنات حفیظ نے 50 ، 50 رنز بنائے ، انوینسبلز کی طرف سے تانیہ سعید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انوینسبلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 40.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عائشہ ظفر 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ، اسٹارز کی نیلم مشتاق نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، طوبیٰ حسن اور نیلم مشتاق کو مشترکہ طور پر پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے بیسویں میچ میں کانکرز نے اسٹرائیکرز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی

اسٹرائیکرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.3 اوورز میں 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، علینہ مسعود نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ کانکرز کی جانب سے حفصہ خالد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں کانکرز نے مطلوبہ ہدف 30.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 56 رنز بنائے ، حفصہ خالد کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ واضح رہے کہ کانکرز نے 8 میچ کھیل کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

اسٹارز اور انوینسبلز نے 10 ، 10 پوائنٹس حاصل کیے تاہم بہتر رن ریٹ کی بدولت اسٹارز نے فائنل میں جگہ بنا لی ۔