راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کپ کا فائنل کل(اتوار کو )کانکرز اور سٹارز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ کانکرز کی ٹیم فاطمہ ثناء کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ سٹارز کو سدرہ امین لیڈ کریں گی …
نیشنل ویمنز ون ڈے کپ کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا
راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کپ کا فائنل کل(اتوار کو )کانکرز اور سٹارز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ کانکرز کی ٹیم فاطمہ ثناء کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ سٹارز کو سدرہ امین لیڈ کریں گی ۔
واضح رہے کہ کانکرز نے ٹورنامنٹ میں 8 میچ کھیل کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور سٹارز نے 8 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔









