راولپنڈی۔20فروری (اے پی پی):نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے چھٹے راؤنڈ میں پول بی کے میچوں میں بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی نے کامیابی حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں حیدرآباد نے بہاولپور کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا جسے بہاولپور نے صرف 9.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ بہاولپور کے محمد اکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 13 گیندوں پر نصف سنچری اسکور …
نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے چھٹے راؤنڈ میں پول بی کے میچوں میں بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی نے کامیابی حاصل کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی۔20فروری (اے پی پی):نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے چھٹے راؤنڈ میں پول بی کے میچوں میں بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی نے کامیابی حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں حیدرآباد نے بہاولپور کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا جسے بہاولپور نے صرف 9.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ بہاولپور کے محمد اکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 13 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
دوسرے میچ میں ڈیرہ مراد جمالی نے راولپنڈی کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہران ممتاز کی 19 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز کی بدولت 158 رنز بنائے۔ ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے سجاد احمد نے تین جبکہ فہد حسین اور فرحان اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈیرہ مراد جمالی نے ہدف آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ناصر خان 54، داؤد خان 39 ناٹ آؤٹ اور باسط علی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔








