اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور فرنٹیئر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھامولوجی ہسپتال پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سےنیشنل پریس کلب اسلام آباد کے اراکین اور انکے اہلخانہ کیلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں سی ای او پروفیسر ڈاکٹر مشتاق، کنسلٹنٹ ڈاکٹر حسن رضا ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مریم عمر و دیگر ڈاکٹرزنے مریضوں کی آنکھوں کے امراض کا مفت معائنہ کیااورانہیں مفت مشورے …
نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور فرنٹیئر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھامولوجی ہسپتال کے اشتراک سےنیشنل پریس کلب میں فری آئی کیمپ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور فرنٹیئر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھامولوجی ہسپتال پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سےنیشنل پریس کلب اسلام آباد کے اراکین اور انکے اہلخانہ کیلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں سی ای او پروفیسر ڈاکٹر مشتاق، کنسلٹنٹ ڈاکٹر حسن رضا ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مریم عمر و دیگر ڈاکٹرزنے مریضوں کی آنکھوں کے امراض کا مفت معائنہ کیااورانہیں مفت مشورے دیئے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی اور سنیئر صحافیوں کے ہمراہ این پی سی میں منعقدہ اس فری آئی کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے این پی سی کی قیادت کی طرف سے اپنے ممبران کی سہولت کیلئے فری کیمپ کے انعقاد کوسراہتے ہوئے کہا کہ انکا یہ اقدام خوش آئند ہے، پریس کلب کی طرف سے ایسی سہولیات کی فراہمی اور اپنے ممبران کی صحت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہےاس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا ضروری ہے ۔








