نیشنل پریس کلب اور پمز کے مابین صحافیوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے جڑواں شہروں کے صحافیوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت این پی سی کے تمام ممبران کو آفیسر کیٹگری گریڈ 18 اور اوپر کے افسران کے برابر ان ٹائٹلمنٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے جڑواں شہروں کے صحافیوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت این پی سی کے تمام ممبران کو آفیسر کیٹگری گریڈ 18 اور اوپر کے افسران کے برابر ان ٹائٹلمنٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، تمام ممبران کے ان ٹائٹل منٹ کارڈ جاری ہوں گے جس کے تحت ممبران کے والد، والدہ، بیوی اور بچوں کو پمز میں وفاقی آفیسر کیڈر کے معیار کی مفت طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں میں ان ٹائٹل منٹ کارڈ بھی تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد گزشتہ روز پمز کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم و سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، فنانس سیکرٹری اسحاق چوہدری، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ، فیڈرل ہیلتھ رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم چوہدری، ممبران گورننگ باڈی این پی سی اور صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply