اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوویڈ19 کے حوالے سے آپ ڈیٹ جاری کردی ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3138 مثبت کیسزرپورٹ، 86ہزار906 مکمل صحت مند، مزید74 کورونا متاثرہ کا انتقال، 516 کورونا متاثرہ مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت تک ملک بھر میں کوویڈ 19 کے 1 لاکھ 7ہزار 942 ایکٹو کیسز ہیں …
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر اعداد و شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوویڈ19 کے حوالے سے آپ ڈیٹ جاری کردی ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3138 مثبت کیسزرپورٹ، 86ہزار906 مکمل صحت مند، مزید74 کورونا متاثرہ کا انتقال، 516 کورونا متاثرہ مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت تک ملک بھر میں کوویڈ 19 کے 1 لاکھ 7ہزار 942 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ مجموعی مصدقہ کیسز ایک لاکھ98ہزار883 ہوگئے ہیں۔ جن میں آزادکشمیرکے 1003مریض، بلوچستان کے 10ہزار116 مریض، گلگت بلتستان کے1417 مریض، وفاقی دارلحکومت کے 12ہزار206 مریض، خیبر پختونخوا کے24یزار943 مریض، پنجاب کے 72ہزار 880 مریض اور سندھ کے 76ہزار 318 مریض شامل ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرہ 74 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 4ہزار 35 ہوگئی ہیں جن میں سندھ میں 1208، پنجاب میں1656، کے پی کے میں 890، اسلام آبادمیں 120، بلوچستان میں113، گلگت بلتستان میں 23اور آزاد کشمیر میں28 کورونا متاثرہ اموات شامل ہیں۔ اب تک 12 لاکھ14ہزار140 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے21 ہزار33 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 768 ہسپتالوں میں 5ہزار 33 مریض زیر علاج ہیں۔








