نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر ،کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری ، گھنٹوں کے دوران کورونا کے 847 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، 12 افراد جاں بحق

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 847 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 12 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 11 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 847 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 12 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 11 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 261, پنجاب میں 9 ہزار 738, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 999, اسلام آباد میں 4 ہزار 944, بلوچستان میں 914,گلگت بلتستان میں 351, آزاد کشمیر میں 802 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 101 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 85 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 235 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748, بلوچستان میں 15 ہزار 791, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148، اسلام آباد میں 18 ہزار 764, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 467 اور سندھ میں 1 لاکھ 43 ہزار 222 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 727 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 594 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 334 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 268 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 207 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 148 اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 86 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 42 لاکھ 35 ہزار 329 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 849 مریض زیر علاج ہیں۔