نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر سے کورونا وائرس بارے تازہ ترین اعداد وشمار جاری

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 625 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 15 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 625 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 15 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 689, پنجاب میں 11 ہزار 722, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 765, اسلام آباد میں 2 ہزار 228, بلوچستان میں 1 ہزار 93,گلگت بلتستان میں 601اور آزاد کشمیر میں 599 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 55 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیز پر نہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 95 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 877 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 754, بلوچستان میں 15 ہزار 302, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 808، اسلام آباد میں 16 ہزار 650, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 845، پنجاب میں 99 ہزار 605 اور سندھ میں 1 لاکھ 37 ہزار 467 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 499 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 512 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 237 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 260 اموات،اسلام آباد میں کل 182 اموات،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 88 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 74 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 35 لاکھ 80 ہزار 173 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 720 مریض زیر علاج ہیں۔