ولنگٹن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر ہوئے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں جمعہ کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ مسلم برادری نے نفرت اور تشدد کے خاتمے کی خاطر اپنے دروازے تمام لوگوں کے لئے کھول دیئے ہیں، جس کے لیے وہ شکر …
نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی یاد میں تقریب

مزید خبریں
ولنگٹن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر ہوئے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں جمعہ کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ مسلم برادری نے نفرت اور تشدد کے خاتمے کی خاطر اپنے دروازے تمام لوگوں کے لئے کھول دیئے ہیں، جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔ آرڈرن نے اپنے خطاب میں عربی زبان میں مسلم برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر تقریباً بیس ہزار افراد موجود تھے، جن میں مختلف مذاہب کے نمائندے بھی شامل تھے۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں پچاس افراد شہید ہوئے تھے۔








