نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میچ میں 423 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی،

کرائسٹ چرچ۔ 30 دسمبر(اے پی پی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 423 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی، سری لنکن ٹیم پانچویں اور آخری روز 660 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 236 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹرینٹ بولٹ نے میچ میں 9 وکٹیں لیں، ٹم سائوتھی کو عمدہ …

کرائسٹ چرچ۔ 30 دسمبر(اے پی پی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 423 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی، سری لنکن ٹیم پانچویں اور آخری روز 660 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 236 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹرینٹ بولٹ نے میچ میں 9 وکٹیں لیں، ٹم سائوتھی کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتوار کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 231 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 429 رنز درکار تھے