ویلنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ بورڈ آ ف پیس میں شامل نہیں ہوگا۔ شنہو اکے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کرسٹوفر لکسن نے جمعہ کوبیان میں کہا کہ حکومت نے اس پیشکش پر غور کیا اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کی موجودہ شکل میں اس میں شمولیت اختیار نہیں کرے گی۔ وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز نے …
نیوزی لینڈ کا امریکی صدر کےتجویز کردہ بورڈ آ ف پیس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ بورڈ آ ف پیس میں شامل نہیں ہوگا۔ شنہو اکے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کرسٹوفر لکسن نے جمعہ کوبیان میں کہا کہ حکومت نے اس پیشکش پر غور کیا اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کی موجودہ شکل میں اس میں شمولیت اختیار نہیں کرے گی۔
وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز نے ایکس پر کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ایک بانی رکن اور طویل عرصے سے حامی ملک کے طور پر نیوزی لینڈ سمجھتا ہے کہ بورڈ کا کام اقوامِ متحدہ کے منشور کے ساتھ ہم آہنگ اور اس کی تکمیل کرنے والا ہونا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران باضابطہ طور پر بورڈ آف پیس کا آغاز کیا تھا۔








