نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

آکلینڈ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ان فارم آل راﺅنڈر جمی نیشم اور مچل سینٹنر کو دوبارہ سکواڈ میں طلب کر لیا گیا، ریگولر کپتان کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ ٹم ساﺅتھی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے، اس کے علاوہ سکاٹ کوگلجین کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ہنری نیکولز بھی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ٹم ساﺅتھی، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، سکاٹ کوگلجین، کولن منرو، جمی نیشم، ہنری نیکولز، گلین فلپس، سیتھ رانس، مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، آئش سودھی اور روز ٹیلر پر مشتمل ہے۔