نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن کا سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکو خراج عقیدت ، ہم سب ایک ہیں،افسوسناک سانحہ پر پورا نیوزی لینڈ سوگوار ہے، جیسنڈرا آرڈرن

ویلنگٹن ۔ 18 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ہمار ے اپنوں کی جانیں گئیں۔ دارالحکومت میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کے تمام شہریوں کی جانب سے افسوسناک واقعہ پر تعزیت کا اظہار کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں ۔افسوسناک سانحہ پر پورا نیوزی لینڈ سوگوار ہے ۔ دریں اثناءمسلمانوں سمیت مختلف کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والوں لوگوں کی کثیر تعداد نے سانحہ کی جگہ جاکر اظہار عقیدت کیا اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔