اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) نیوٹیک ملک کے لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرکے انہیں ہنرمند بنائے گا۔ اس سے انہیں روزگار بھی ملے گا اور ملک سے بیروزگار ی اور غربت کا خاتمہ بھی ہوگا۔ یہ بات نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے پی او ایف ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ واہ کے دورے کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے ادارے کی ورکشاپس …
نیوٹیک ملک کے لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرکے انہیں ہنرمند بنائے گا،ذوالفقار احمد چیمہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) نیوٹیک ملک کے لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرکے انہیں ہنرمند بنائے گا۔ اس سے انہیں روزگار بھی ملے گا اور ملک سے بیروزگار ی اور غربت کا خاتمہ بھی ہوگا۔ یہ بات نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے پی او ایف ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ واہ کے دورے کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے ادارے کی ورکشاپس اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور ٹریننگ اور ورکشاپس کے معیار کو سراہا۔ ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ آئندہ صرف اعلیٰ معیار کے اداروں کو ہی کورسز دیئے جائیں گے۔ انہوں نے انسٹرکٹرز اور زیر تربیت نوجوانوں سے بھی بات چیت کی اور اُن سے تربیتی امور کے بارے میں مختلف سوالات کئے۔ انہوں نے نوجوانوں کو دل لگا کر تربیت حاصل کرنے کی ہدایت کی تاکہ انہیں ملک کے اندر یا باہر بہت اچھا روزگار باآسانی مل سکے ۔ اس سے پہلے ادارے کے پرنسپل کرنل ریٹائرڈ محمد ریاض نے انہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ ذوالفقار چیمہ نے پی ۔ او ۔ ایف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات سے ملاقات کی اور تربیتی امور پر بات چیت کی ۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے ذوالفقار احمد چیمہ کو یادگاری سوونیئر دیا۔







