نیوٹیک کے زیر اہتمام ہنرمندی کے قومی مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام ہنرمندی کے قومی مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان ممنون حسین مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام ہنرمندی کے قومی مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان ممنون حسین مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے صدر پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فنی سیکٹر کی عزت و توقیر میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹیک نے پچھلے 2 سال کے عرصے میں بہت سے سنگ میل بین الاقوامی معیار کے مطابق طے کئے ہیں جو ہماری معیشت کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ورلڈ اسکلز کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا ہے اور ہم فنی شعبے میں عالمی برادری کے فن اور تجربے سے مستفید ہوں گے جس سے ہمارے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بروقت ہنر کی اہمیت ، افادیت اور طاقت کا اندازہ کرلیں تو وہ وقت دور نہیں جب ہم دنیا کی عظیم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوں گے۔

Leave a Reply