نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کا اسلام آباد اورراولپنڈی میں تربیتی اداروں کا دورہ

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں مختلف تربیتی اداروں کا دورہ کیا پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف سوالات کئے ۔ ذوالفقار چیمہ نے ویمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ سینٹر اسلام آباد ، سینٹر آف ایگری بیورو انٹرنیشنل اور پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کا …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں مختلف تربیتی اداروں کا دورہ کیا پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف سوالات کئے ۔ ذوالفقار چیمہ نے ویمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ سینٹر اسلام آباد ، سینٹر آف ایگری بیورو انٹرنیشنل اور پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کا دورہ کیا ۔وہ تربیتی اداروں کے پرنسپل صاحبان کے ساتھ کلاس روموں اور ورکشاپس میں گئے اور نوجوانوں سے ٹریننگ کے بارے میں سوالات کئے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ تربیت مکمل کریں ۔ انہوں نے اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ عملی تربیت دی جائے تاکہ انکی استعداد میں اضافہ ہو ۔ انہوں نے تربیت کا معیار بلند کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply