کھٹمنڈو۔15نومبر (اے پی پی):نیپال میں ہائی وے پر سفر کے دوران گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ضلعی پولیس کے ترجمان چھتر بہادر راوت نے کہا کہ ضلع دارچولا میں گاڑی صبح 4 بجے 13 افراد کو لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں کھائی میں جا گری جس سے 8 افراد ہلاک اور …
نیپال، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، 5 زخمی

مزید خبریں
کھٹمنڈو۔15نومبر (اے پی پی):نیپال میں ہائی وے پر سفر کے دوران گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ضلعی پولیس کے ترجمان چھتر بہادر راوت نے کہا کہ ضلع دارچولا میں گاڑی صبح 4 بجے 13 افراد کو لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں کھائی میں جا گری جس سے 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔








