اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت جولائی کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے-جی) کی جانب سے دائر درخواست پر منگل کو عوامی سماعت کی گئی جس کی صدارت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت …
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت جولائی کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت جولائی کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے-جی) کی جانب سے دائر درخواست پر منگل کو عوامی سماعت کی گئی جس کی صدارت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے صارفین 12 ارب روپے ادا کریں گے جو اگلے مہینے کے بل میں شامل ہوجائیں گے۔ تاہم یہ فیصلہ لائف لائن ،زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔ سماعت کے دوران نیپرا حکام نے کہا کہ جولائی میں فرنس آئل اور ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی تھی اور کم لاگت پر بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس چلائے نہیں گئے ،نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (این پی پی سی) کے نمائندوں نے بتایا کہ توانائی کے نظام میں فرنس آئل کا 19 فیصد حصہ ہے بہتر انتظامی اقدامات کی وجہ سے جولائی میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی تھی اگر فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس نہ چلائے جاتے تو 8-10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی۔واضع رہے کہ سی پی پی اےجی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت جولائی کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔








