نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی کی زیر صدارت چیمبر آف کامرس کے صدور کا اجلاس

نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی کی زیر صدارت چیمبر آف کامرس کے صدور کا اجلاس ، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور چیمبرز کے وفود کی شرکت اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی کی زیر صدارت چیمبر آف کامرس کے صدور کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور …

نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی کی زیر صدارت چیمبر آف کامرس کے صدور کا اجلاس ، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور چیمبرز کے وفود کی شرکت

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی کی زیر صدارت چیمبر آف کامرس کے صدور کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور چیمبرز آف کامرس کے وفود نے شرکت کی۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نے وفد کو پاکستان میں دہشتگردی کی تاریخ ، موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے معاشرے کے مختلف شعبوں پر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سی پیک کے تناظر میں سلامتی کے خطرات اور نیکٹا کی طرف سے اس کے انسداد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے قومی اندرونی سلامتی پالیسی کی تشکیل سمیت نیکٹا کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا ، وفود پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں تاکہ گزشتہ عرصے میں حاصل کئے گئے اہداف کو مزید بہتر کیا جا سکے۔ وفود نے نیکٹا کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حوالہ اور ہنڈی کے خاتمے کیلئے اقدامات کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے کہاکہ اس طرح کی ملاقاتیں تسلسل سے ہونی چاہئیں۔ وفد میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر طاہر ملک، فیصل آباد چیمبر کے شبیر حسین چاولہ، راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان، پشاور چیمبر کے صدر زاہد اللہ شنواری، یونیورسٹی آف لاہور کے ایڈوائزر نذیر حسین اور دیگر شامل تھے۔

Leave a Reply