اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان مخصوص ایجنڈے کے تحت انتشار پھیلارہے ہیں، ان کا چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا نے تسلیم کر لیا ہے کہ ہزاروں ڈالر غیر ملکیوں سے حاصل کئے گئے …
نون لیگ تین نسلوں کا حساب دے سکتی ہے تو عمران خان چار سال پرانا حساب کیوں نہیں دیں گے،حنیف عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان مخصوص ایجنڈے کے تحت انتشار پھیلارہے ہیں، ان کا چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا نے تسلیم کر لیا ہے کہ ہزاروں ڈالر غیر ملکیوں سے حاصل کئے گئے ہیں اور ہم چار سال پرانا حساب نہیں دے سکتے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اگر (ن) لیگ تین نسلوں کا حساب دے سکتی ہے تو آپ چار سال پرانا حساب کیوں نہیں دیں گے۔ ان سے بار بار استفسار کیا گیاکہ آپ184/3 کے تحت تحقیقات کرانا چاہتے ہیں ،الیکشن کمیشن سے انویسٹیگیشن کروانا چاہتے ہیں یا کسی اور ادارے سے، جس کا پی ٹی آئی کے پاس کوئی جواب نہین تھا۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کا موقف کھل کر سامنے آتا جا رہا ہے وہ ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ان کا اصل چہرہ ہم نے قوم کے سامنے عیاں کرنا ہے اور یہ کافی حد تک خود ہی عیاں ہو گیا ہے، ہم عمران خان بارے وہ باتیں سامنے لیکر آئے جو انہوں نے خود تسلیم کی ہیں،عمران جس طرح لوگوں کو گمراہ کرتے ہیںاور الیکشن کمیشن میں جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہےاس سے لگتا ہے کہ وہ خود بھی نااہل ہوں گے اور ان کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔








