ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں مائیکل علی بیگ، عامر مزاری اور احتشام ہمایوں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے 30لیگ ٹو میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں مائیکل علی بیگ، عامر مزاری اور احتشام ہمایوں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز کے مقابلوں میں پاکستان کے عامر مزاری نے روس کےتیمور گوردیف کو 2-6، 6-2، 6-2 سے شکست …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے 30لیگ ٹو میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں مائیکل علی بیگ، عامر مزاری اور احتشام ہمایوں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز کے مقابلوں میں پاکستان کے عامر مزاری نے روس کےتیمور گوردیف کو 2-6، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔

پاکستان کےاحتشام ہمایون نےقازقستان کے مارسِل الیکسیف کو 6-0، 6-3 سے ہرایا۔پاکستان کے مائیکل علی بیگ نے ہم وطن کھلاڑی محمد حسن عثمانی کو 6-3، 6-2 سے مات دی۔لیتھوانیا کےکرسٹی جوناس میلاساؤسج نے پاکستان کےابوبکر طلحہ کو 5-7، 2-0 سے ہرایا۔تمام فاتح کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں ترکیہ کی ایکرِن لال یاووز نے چین کی ژیہان فینگ کو 6-1، 2-0 سے شکست دی۔قازقستان کی کیرولینا لیگائی نے پاکستان کی آمنہ علی قیوم کو 6-0، 6-0 سے ہرا دیا۔ترکیہ کی شریفے پلن ساری نے روس کی داریا بوگاچیوا کو 3-6، 6-4، 6-1 سے مات دی جبکہ ترکیہ کی دینِز چاکل نے کوریا کی یی وون لی کو 6-2، 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

بوائز ڈبلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں پاکستان کےمائیکل علی بیگ اور روس کے تیمور گوردیف نے پاکستان کے محمد یحییٰ اور تھائی لینڈ کےتھیراپت کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔پاکستان کے محمد حاذیہ عاصم اور محمد حسن عثمانی واک اوور سے فاتح قرار پائے۔پاکستان کےاحتشام ہمایوں اورحمزہ رومان نے پاکستان کے نبیل علی قیوم اور کوریا کے جن وو یی کو 5-7، 6-3، (10-0) سے ہرایاجبکہ آخری ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور ذوہیب افضل ملک نے پاکستان کے شہریار انیس اور اسد زمان کو 6-2، 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اس بین الاقوامی ایونٹ میں دنیا بھر سے نوجوان کھلاڑی شریک ہیں جن کا تعلق چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لیتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور پاکستان سے ہے۔بوائز سنگلز ایونٹ میں مائیکل علی بیگ، عامر مزاری اور احتشام ہمایوں نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔

ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی چار ٹیمیں بوائز ڈبلز کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں جو ملکی جونیئر ٹینس کے لئے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔یہ ایونٹ علی ایمبرائیڈری، نیشنل فوڈز اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اشتراک سے جاری ہے۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (کل )جمعرات کوکھیلے جائیں گے۔