اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سائےکلنگ فےڈرےشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ سائےکلنگ چےمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سائےکلنگ فےڈرےشن کے سےکرٹری سےد اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں دو کھلاڑی ارسلان انجم اور اویس خان جدید اور اعلی معیار کی تربیت حاصل کر …
ورلڈ سائےکلنگ چےمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سائےکلنگ فےڈرےشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ سائےکلنگ چےمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سائےکلنگ فےڈرےشن کے سےکرٹری سےد اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں دو کھلاڑی ارسلان انجم اور اویس خان جدید اور اعلی معیار کی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہےں کوچ تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سائےکلنگ چےمپئن شپ رواں سال 16سے 22 ستمبر تک ناروے مےں کھےلی جائے گی جس کےلئے فیڈریشن نے2 باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتحب کیا گیا ہے جن کھلاریوں کا انتحاب کیا گیا ہے ان میں ارسلان انجم اور اویس خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کےلئے کھلاڑیوں کو جلد ویزے مل جائیں گے۔








