وزارتوں میں تبدیلی میرے علم میں نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کارکردگی کا جائزہ لیں گے،وزیر مملکت علی محمد خان

وزیر اعظم نوجوانوں کے مستقبل پر بہت توجہ دے رہے ہیں،ای کامرس کے ذ ریعے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت نے انقلابی کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزارتوں میں تبدیلی میرے علم میں نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”ویو پوائنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ وزارتوں میں ردوبدل کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، ہم سب ایک مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔<del