وزارتِ خارجہ آئی ٹی صنعت کے فروغ اور ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے متعلق جمعہ کو اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے دنیا بھر میں آئی ٹی برآمدات کے فروغ،خاطر خواہ آمدن اور پاکستان کے لیے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے …

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے متعلق جمعہ کو اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے دنیا بھر میں آئی ٹی برآمدات کے فروغ،خاطر خواہ آمدن اور پاکستان کے لیے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے مستقبل کی صنعت کے طور پر آئی ٹی اور اس سے منسلک شعبوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ خارجہ آئی ٹی صنعت کے فروغ اور اس کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اجلاس میں وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکریٹریز، وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام اور آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین نے شرکت کی۔