وزارت اطلاعات و نشریات کا آزاد جموں کشمیر سے متعلق جعلی خبر کی اشاعت پر بی بی سی اردو سے شدید احتجاج، باضابطہ شکایت کا اندراج

آزاد کشمیر سے متعلق جعلی خبر پر وزارت اطلاعات کا بی بی سی اردو سے شدید احتجاج

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق جعلی خبر کی اشاعت پر بی بی سی اردو سے شدید احتجاج کرتے ہوئے باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رپورٹ غیر مصدقہ اور غیر توثیق شدہ الزامات پر مبنی ہے جبکہ سرکاری حقائق اور ریکارڈ پر موجود بیانات کو نظر انداز کیا گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ اس نوعیت کی رپورٹنگ کا پہلا واقعہ نہیں۔ غیر مصدقہ دعوؤں کی بار بار اشاعت ایک رجحان بن چکی ہے جس کے تدارک کے لیے اصلاحی اقدامات ناگزیر ہیں۔