اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) کشمیری اور پاکستانی قیادت نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو مرکز بنایا جائے، اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وفود اہم ممالک میں بجھوائے جائیں۔ ہفتہ …
وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مناسبت سے سیمینار سے شرکاءکا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) کشمیری اور پاکستانی قیادت نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو مرکز بنایا جائے، اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وفود اہم ممالک میں بجھوائے جائیں۔ ہفتہ کو وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے اشتراک سے یوم سیاہ کی مناسبت سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان صوبیہ کمال خان،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے چئیرمین پروفیسر ساجد میر،مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرز لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، جنرل (ر)صلاح الدین ترمذی، پیپلز پارٹی کے سینیٹر اے رحمان ملک، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونئیر غلام محمد صفی، شیخ تجمل الاسلام، رافعہ سیلانی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور کشمیر نے بھی خطاب کیا۔








