وزارت داخلہ کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید، خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے ‘میڈیا حساس قومی سلامتی امور پر غیر مصدقہ مواد کی اشاعت سے گریز کرے ،ترجمان وفاقی وزارت داخلہ اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے میڈیا کے …
وزارت داخلہ کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید

مزید خبریں
وزارت داخلہ کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید، خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے ‘میڈیا حساس قومی سلامتی امور پر غیر مصدقہ مواد کی اشاعت سے گریز کرے ،ترجمان وفاقی وزارت داخلہ
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے ،میڈیا حساس قومی سلامتی امور پر غیر مصدقہ مواد کی اشاعت سے گریز کرے ۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہ تو وزارت داخلہ نے جاری کی ہے اور نہ ہی وزیر داخلہ نے اس کی منظوری دی ہے جیسا کہ خبر میں غلط طور پر کہا گیا ہے۔ ترجمان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ذریعہ کی تصدیق اور متعلقہ حکام سے حقائق حاصل کیے بغیر ایک اہم قومی سلامتی معاملے پر بے بنیاد خبر شائع کی گئی اور وزیرداخلہ اور وزارت داخلہ سے اسے بالکل غلط طورپر منسوب کیا گیا تا کہ غیرمصدقہ دستاویزات کو معتبر بنایا جا سکے، اس طرح کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ سے نہ صرف عوام گمراہ ہوتے ہیں بلکہ یہ صحافت کی اخلاقیات اور اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ ترجمان نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ حساس قومی سلامتی امور پر غیر مصدقہ مواد کی اشاعت سے گریز کرے۔ ترجمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان یا کسی بھی سلامتی سے متعلق معاملہ پر کوئی بھی مواد وزارت داخلہ کے ترجمان کے دفتر سے فراہم کیا جائے گا۔








