وزارت عظمیٰ کے لئے مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری قومی اسمبلی جواد رفیق ملک کے پاس اپنے تائید اور تجویز کنندگان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے چھ کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری قومی اسمبلی جواد رفیق ملک کے پاس اپنے تائید اور تجویز کنندگان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے چھ کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے۔ ان کے تجویز کنندگان میں خواجہ محمد آصف، شہزادی عمر زادی ٹوانہ، رانا محمد قاسم نون، سید ایاز علی شاہ شیرازی، جنید انوار چوہدری اور غالب خان جبکہ ان کے تائید کنندگان میں شیخ آفتاب احمد، سائرہ افضل تارڑ، غالب خان، عبدالقادر بلوچ، محمد اعجاز الحق، سردار محمد یوسف، رانا محمد حیات، ارشد خان لغاری کے نام شامل ہیں۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے وزارت عظمیٰ شاہد خاقان عباسی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے اتحادی جماعتوںسے رابطہ کیا ہے ۔ توقع ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی عطا کریں گے ، ہمیں اپنی کامیابی کایقین ہے ، اس لئے ہم نے کورنگ کینیڈیٹ کے طورپر کسی اور کے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے۔

Leave a Reply