وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال 2018ءکیلئے حج پالیسی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال 2018ءکیلئے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت رواں سال سرکاری سکیم کے حج کوٹہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 میں سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار اور پرائیویٹ سکیم کے ذریعے 59 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال 2018ءکیلئے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت رواں سال سرکاری سکیم کے حج کوٹہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 میں سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار اور پرائیویٹ سکیم کے ذریعے 59 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ آئندہ سال 2 فروری کو سعودی وزارت حج کے ساتھ حج معاہدے میں اگر پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ ہوا تو وہ پرائیویٹ سکیم کو دیدیا جائے گا۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور میں حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2018ءکی منظوری دیدی ہے، جو ہماری حکومت کی پانچویں حج پالیسی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب برسر اقتدار آئی تو لوگوں کا سرکاری سکیم پر اعتماد بحال ہوا، ماضی میں صورتحال اس کے برعکس تھی کیونکہ جب ماضی میں حج درخواستیں طلب کی گئیں تو درخواستوں کی مطلوبہ تعداد ہی پوری کرنا مشکل تھا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف ایک حج کیٹیگری رکھی، ہم نے حج کرایوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی سہولیات میں بتدریج اضافہ کیا۔ حج 2018ءکی پالیسی کے چیدہ چیدہ نکات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور بین المذاہب کی سربراہی میں قائم حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزارت قانون و انصاف، وزارت خارجہ اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں نے حج پالیسی 2017ءپر نظرثانی کی اور اس پالیسی کا مسودہ تیار کیا، جس کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

Leave a Reply