وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں شعبہ سی پیک کے ترجمان کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں سی پیک کے حوالے سے ہونے والی بات چیت پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں شعبہ سی پیک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی پیک قومی نوعیت کا انتہائی شفاف منصوبہ ہے ، تمام تر معلومات سٹیک ہولڈرز اور عوام کیساتھ شئیر کئے جاتے ہیں، اس منصوبے پر سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر تمام صوبائی حکومتیں متحد ہیں،حکومت کی جانب سے بجلی پیدا کرنے بارے عوام کیساتھ کئے گئے …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں شعبہ سی پیک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی پیک قومی نوعیت کا انتہائی شفاف منصوبہ ہے ، تمام تر معلومات سٹیک ہولڈرز اور عوام کیساتھ شئیر کئے جاتے ہیں، اس منصوبے پر سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر تمام صوبائی حکومتیں متحد ہیں،حکومت کی جانب سے بجلی پیدا کرنے بارے عوام کیساتھ کئے گئے عہد کی تکمیل ہونے جارہی ہے، 2018 میں دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوجائے گی، رواں سال سی پیک اور نان سی پیک کوئلے کے متعدد منصوبوں کی تکمیل ہوگی ،بجلی کے تمام منصوبے قرض یا گرانٹ نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے،مقامی زمین داروں کی اراضی پر قبضہ کر کے اسے چینی زمینداروں کے حوالے نہیں کیا جائے گا،اس رپورٹ کو وزارت منصوبہ بندی مسترد کر چکی ہے۔یہ بات پیر کو شعبہ سی پیک کے ترجمان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سی پیک کے حوالے سے ہونے والی بات چیت پر اپنے ردعمل مےں کہی ہے۔ ترجمان نے کہاہے کہ مورخہ 21مئی کو نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سی پیک بارے گفتگو کی گئی جس میں حقائق کے برعکس اور غیر تصدیق شدہ اخباری اطلاعات کو بنیاد بنا کر مختلف نکات پیش کئے گئے، جس کی تصحیح انتہائی ضروری ہے ۔ترجمان نے کہاکہ حکومت نے بجلی پیدا کرنے بارے عوام کیساتھ جو عہد کیا تھا اس کی تکمیل ہونے جارہی ہے، بجلی کے شعبے میں درجنوں منصوبوں پر سی پیک اور سی پیک سے ہٹ کر کام جاری ہے جس کی تکمیل ملک کو ہمیشہ کیلئے نہ صرف اندھیروں سے نکال لے گی بلکہ پاکستان میں اضافی بجلی میسر آئے گی جس کو صنعتوں کے استعمال میں لا کر ملک کی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مئی /جون 2018تک دس ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کرے گی، اسی سال سی پیک اور نان سی پیک کے کوئلے کے متعدد منصوبوں کی تکمیل ہوگی، سال 2020 تک مزید 10ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتا ےا کہ سی پیک کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی پانچ قائمہ کیمیٹیاں کام کررہی ہیں ، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب سے ہر ہفتے ان کمیٹیوں کو سی پیک کے موضوع پر تفصیلات/بریفنگ دی جاتی ہیں، اب تک سی پیک کے ہر گوشے پر انہی کمیٹیوں کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے

Leave a Reply