اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) یونیڈو کے گلوبل کلین ٹیک انویشن پروگرام کے تحت ایک پروقار تقریب منعقد کی گی جس میں کلین ٹیک پروگرام کے مقابلے میں حصہ لینے والے پانچ بہترین موجدوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری سید ابو احمد عاقف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ابو احمدعا قف نے کہا کہ تبدیل ہوتے …
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری سید ابو احمد عاقف کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) یونیڈو کے گلوبل کلین ٹیک انویشن پروگرام کے تحت ایک پروقار تقریب منعقد کی گی جس میں کلین ٹیک پروگرام کے مقابلے میں حصہ لینے والے پانچ بہترین موجدوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری سید ابو احمد عاقف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ابو احمدعا قف نے کہا کہ تبدیل ہوتے ہوئے ماحول کے مضر اثرات کو کم کرنے کیلئے کلین ٹیکنالوجی ایجادات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی وزارت ایسے مثبت پروگراموں کی بھرپور حمایت کرے گی۔ انہوں نے یونیڈو کی طرف سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر پارٹنر کے اشتراک سے گلوبل کلین ٹیک انوشین پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے پروگراموں سے پاکستان میں کلین ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ایجادات اور گرین انٹرپرینیورشپ کو بہتر فروغ ملے گا اور ماحولیات کو اس وقت جو چیلنچز درپیش ہیں ان کے تدارک کیلئے نئے نئے حل دریافت ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار کلین ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایجادات کرنے والے موجدوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تا کہ وہ اپنی ایجادات کو مصنوعات کی شکل دینے میں کامیاب ہوں اور ماحول دوستانہ مصنوعات تیار کر کے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔








