اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم دن رات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ کا سب سے اہم اور بڑا …
وزراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم دن رات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ کا سب سے اہم اور بڑا پہلو زراعت ہی ہے جس کی بہتری کے لیے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ہمارے زراعت کے شعبے کے نتائج بہتر نہ آنے کی وجہ سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کے کسانوں کے لیے ایک ریلیف پیکج دیا جس کا مقصد کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرنا تھا۔ اس پیکج میں کسانوں کو سستی بجلی کے ساتھ ساتھ کھاد اور بیج پر بھی سبسڈی دی گئی جو اس سال بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2017-18ءکے بجٹ میں بھی کسانوں کے لیے ایک بڑا پیکج رکھا گیا ہے تاکہ وہ اپنی زرعی پیداوار کو بڑھا سکیں۔ اس کے لیے بجٹ میں 1001 ارب روپے ایسے رکھے گئے ہیں جن کو کسان آسان قرضے کے طور پر مختلف بنکوں سے حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔








