وزیراعظم آزاد کشمیرکے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان کی برطانوی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آثار نظر نہیں آ رہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ ہو گا، نہتے کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، یورپین پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر از سرنو غور کررہی ہے، بھارت 70سال سے مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، کشمیری مایوس نہیں ہیں، بھارتی …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آثار نظر نہیں آ رہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ ہو گا، نہتے کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، یورپین پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر از سرنو غور کررہی ہے، بھارت 70سال سے مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، کشمیری مایوس نہیں ہیں، بھارتی افواج کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی افواج کی فائرنگ سے آزاد کشمیر کے شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں برطانوی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے باز نہےں آرہا آئے روز نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج مظالم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مایوس نہیں ہیں وہ گزشتہ کئی سال سے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا ۔