وزیراعظم آزاد کشمیر باعزت شخصیت ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو ان کا احترام کرنا چاہیے، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر باعزت شخصیت ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو ان کا احترام کرناچاہیے، کشمیریوں نے 1932ءمیں الحاق پاکستان کی قراردارمنظور کرکے اپنی منزل کاتعین کرلیا تھا، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہر کشمیری کانعرہ ہے۔ جمعرات کو کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآزاد …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر باعزت شخصیت ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو ان کا احترام کرناچاہیے، کشمیریوں نے 1932ءمیں الحاق پاکستان کی قراردارمنظور کرکے اپنی منزل کاتعین کرلیا تھا، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہر کشمیری کانعرہ ہے۔ جمعرات کو کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآزاد کشمیر نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے بیان کی تردید کردی تھی ۔ وہ محب وطن ہیں، ان سے اس طرح کا غلط بیان کسی طورپر درست نہیں ہے، ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا ۔ 1932ءمیں ہمارے آباﺅ اجداد نے قراردادالحاق پاکستان منظور کرکے اپنی منزل کاتعین کردیا تھا۔ ہماری نسلیں آج بھی اس پرقائم ہیں۔ ان کے بیان کو سیاق و سبا ق سے ہٹ کر اچھالا گیا۔

Leave a Reply