اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سارے کشمیر کو پاکستان اور سارے پاکستان کو کشمیر سمجھتا ہوں،آزاد کشمیر کے عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا، میرے حوالے سے چھپنے والی خبر جاری کرنے والے ادارے نے معذرت کی ہے، میرے بیان کو کسی اور پس منظر میں لیا گیا، میرا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے، …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سارے کشمیر کو پاکستان اور سارے پاکستان کو کشمیر سمجھتا ہوں،آزاد کشمیر کے عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا، میرے حوالے سے چھپنے والی خبر جاری کرنے والے ادارے نے معذرت کی ہے، میرے بیان کو کسی اور پس منظر میں لیا گیا، میرا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے، میں عمران خان کے نئے پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا، اپنی اور کشمیریوں کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ عمران خان اور شیخ رشید کی اپنے خلاف توہین آمیز تقریروں کی مذمت کرتا ہوں۔ پیر کو کشمیر ہاﺅس میںآزاد حکومت کے وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوا ہے۔ فیصلے کو تسلیم کرنے کے حوالے سے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ میں نے قائداعظم کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی بات کی تھی، میرا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے۔








