وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان اور افغانستان کے صدور کی دعوت پر 22 فروری سے ترکمانستان اور افغانستان کا دورہ کریں گے دورے کے دوران وہ (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ، بجلی ٹرانسمیشن لائنوں اور فائبر آپٹکس کی سنگ بنیاد تقریبات میں شرکت کریں گے اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان اور افغانستان کے صدور کی دعوت پر 22 اور 23 فروری کو …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان اور افغانستان کے صدور کی دعوت پر 22 فروری سے ترکمانستان اور افغانستان کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان اور افغانستان کے صدور کی دعوت پر 22 فروری سے ترکمانستان اور افغانستان کا دورہ کریں گے
دورے کے دوران وہ (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ، بجلی ٹرانسمیشن لائنوں اور فائبر آپٹکس کی سنگ بنیاد تقریبات میں شرکت کریں گے
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان اور افغانستان کے صدور کی دعوت پر 22 اور 23 فروری کو ترکمانستان اور افغانستان کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ ترکمانستان۔ افغانستان۔پاکستان۔بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ، بجلی ٹرانسمیشن لائنوں اور فائبر آپٹکس کی سنگ بنیاد (لنک اپ) تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیر مملکت برائے توانائی جام کمال خان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سنگ بنیاد کی تقریبات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ترکمانستان کے صدر قربان علی ملکگولوچ بردی محمدوف، افغان صدر اشرف غنی اور بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر مشترکہ طور پر شرکت کریں گے۔ تقریب کا پہلا مرحلہ سرہتابت، ترکمانستان میں منعقد ہو گا۔ وزیراعظم اپنے قیام کے دوران ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان سمیت چاروں رکن ممالک کی ثقافت کے مظاہرے اور فن پاروں پر مبنی آرٹس اینڈ کلچرل نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد لنک اپ تقریب منعقد ہو گی جہاں وزیراعظم دیگر رکن ممالک کے رہنماﺅں کے ہمراہ بیان دیں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سنگ بنیاد کی تقریب کے افغان مرحلہ میں شرکت کیلئے اسی روز ہرات، افغانستان روانہ ہو جائیں گے۔ وہ افغان صدر کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔








