وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پرنس کریم آغاز خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد۔8 دسمبر(اے پی پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پرنس کریم آغاز خان نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کی صاحبزادی پرنسس زہرا آغا خان،حافظ شیر علی پریذیڈنٹ کونسل فار پاکستان ،سلطان الانہ چیئرمین ٹی پی ایس اور ایچ بی ایل ، سفیر عارف لالانی ہیڈ آف دی ڈپلومیٹک ڈیپارٹمنٹ ، سیٹ آف دی اسماعیلی امامت،فیروز رسول صدر آغا خان یونیورسٹی، اقبال …

اسلام آباد۔8 دسمبر(اے پی پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پرنس کریم آغاز خان نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کی صاحبزادی پرنسس زہرا آغا خان،حافظ شیر علی پریذیڈنٹ کونسل فار پاکستان ،سلطان الانہ چیئرمین ٹی پی ایس اور ایچ بی ایل ، سفیر عارف لالانی ہیڈ آف دی ڈپلومیٹک ڈیپارٹمنٹ ، سیٹ آف دی اسماعیلی امامت،فیروز رسول صدر آغا خان یونیورسٹی، اقبال والجی چیئرمین نیشنل کمیٹی آغا خان فاﺅنڈیشن پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سینئر نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پرنس کریم آغا خان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا اور مسلمانوں میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے ان کے کردار اور اور ملک کی سماجی ، اقتصادی اور ثقافتی ترقی کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے پرنس کریم آغا خان فاﺅنڈیشن ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اداروں کے ترقیاتی اہداف کے سلسلے میں اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply