اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کونسل کے مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی منظوری دی۔ کونسل کا اجلاس کونسل کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گذشتہ روز کونسل سیکرٹریٹ کی عمارت میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و انچارج اے جے کے کونسل چوہدری برجیس طاہر نے بجٹ پیش کیا۔ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کونسل کے مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی منظوری دی۔ کونسل کا اجلاس کونسل کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گذشتہ روز کونسل سیکرٹریٹ کی عمارت میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و انچارج اے جے کے کونسل چوہدری برجیس طاہر نے بجٹ پیش کیا۔ اجلاس میں غیر ترقیاتی اخراجات میں 10 فیصد کمی کے ساتھ کونسل کے مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت کونسل کو ڈیڑھ ارب روپے فراہم کرے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل 2017-18ءکیلئے بجٹ 25 ستمبر 2017ءکو 54 ویں بجٹ سیشن اجلاس 2017-18ءکے پہلے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔








