وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کے دوران ایک موقع پر افغان عوام کو اردو زبان میں مخاطب کیا

ہرات ۔ 23 فروری(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں تاپی گیس منصوبہ کے تحت مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران ایک موقع پر افغان عوام کو اردو زبان میں مخاطب کیا۔ وزیراعظم انگریزی زبان میں تقریر کر رہے تھے، تقریر کے دوران انہوں نے افغان عوام کو اردو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں افغان عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، آپ کی ترقی ہماری ترقی ہے اور افغانستان میں امن پاکستان میں امن کے برابر ہے۔