وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے، نوجوان ہمارے مستقبل کے ایجنٹس ہیں، ان کی توانائی، تخلیقی ذہن اور ٹیلنٹ استعمال کر کے ہم مضبوط پاکستان بنانے کے قابل ہوں گے۔ ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے، نوجوان ہمارے مستقبل کے ایجنٹس ہیں، ان کی توانائی، تخلیقی ذہن اور ٹیلنٹ استعمال کر کے ہم مضبوط پاکستان بنانے کے قابل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کیا۔ انٹرنیشنل یوتھ ڈے ملک بھر میں 12 اگست ہفتہ کو منایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشرے میں نوجوانوں کے معنی خیز کردار کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا قوم کے نوجوان ترقی، خوشحالی اور معاشی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے نوجوان اہم عنصر ہیں۔

Leave a Reply