وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ انتہائی شفاف طریقے سے ہوا ہے، معاہدے میں کوئی چیز چھپائی نہیں گئی، ہمارا معاہدہ 15 سال میں دنیا میں کم ترین قیمت کا معاہدہ ہے، پہلے ہم کھاد درآمد کرتے تھے، ایل این جی کی بدولت آج ہم برآمد کر رہے ہیں، آج پورے ملک …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ انتہائی شفاف طریقے سے ہوا ہے، معاہدے میں کوئی چیز چھپائی نہیں گئی، ہمارا معاہدہ 15 سال میں دنیا میں کم ترین قیمت کا معاہدہ ہے، پہلے ہم کھاد درآمد کرتے تھے، ایل این جی کی بدولت آج ہم برآمد کر رہے ہیں، آج پورے ملک میں ہر شعبے کو سارا سال گیس میسر ہے، سابق حکومتوں نے بھی ایل این جی درآمد کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ جمعرات کو ایوان بالا میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس توانائی کی کمی دور کرنے کا واحد راستہ گیس کا حصول تھا ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے اور اور ایل این جی کے لئے مشرف حکومت سمیت تمام حکومتوں نے کوششیں کیں لیکن ان کا نتیجہ سب کے سامنے ہے اور کچھ بھی حاصل نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج صورتحال سب کے سامنے ہے، کھاد کے کارخانے، بجلی گھر، سی این جی سٹیشنز اور صنعتیں بند تھیں، ہم نے 20 ماہ میں ایل این جی کی فراہمی شروع کر دی، آج اس گیس کے ہر صارف کو بروقت اور سارا سال گیس میسر ہے، اس سے معیشت کو فائدہ ہوا ہے، ماضی میں 10 لاکھ ٹن کھاد کی درآمد کر رہے تھے اس سال 7 لاکھ ٹن برآمد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گھر آج گیس پر چل رہے ہیں، ماضی میں یہ بند ہوتے تھے۔ انہوں نے ایل این جی کی درآمد کا حکومتی سطح پر معاہدہ ہوا، سابق حکومت نے ایک ایم او یو کے تحت کوشش کی تھی جو کامیاب نہ ہو سکی تھی۔

Leave a Reply