سکردو ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت محض نعروں یا دعوﺅں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ہم نہ صرف منصوبے شروع کرتے ہیں بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیںِ، جمہوریت کے تسلسل اور حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے، گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بلتستان یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
سکردو ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت محض نعروں یا دعوﺅں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ہم نہ صرف منصوبے شروع کرتے ہیں بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیںِ، جمہوریت کے تسلسل اور حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے، گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں بلتستان یونیورسٹی کا افتتاح اور گلگت۔سکردو روڈ پر کام کی پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ کے موقع ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر، وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت جنید انوار چوہدری، گلگت بلتستان کونسل، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور علاقہ کے عمائدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی پوری دنیا میں مانی جاتی ہے، میں 1970ءکے عشرے سے یہاں آ رہا ہوں، مجھے یہاں آ کر ہمیشہ خوشی ہوئی اور میں یہاں کے عوام کی محبت سے بہت متاثر ہوں، یہ علاقہ جتنا خوبصورت ہے یہاں کے عوام اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔








