وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا روتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار ہم روتھ فاﺅ کی جرات، وابستگی اور خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وزیراعظم اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جذام کی بیماری کے خلاف جرات اور بہادری سے خدمات انجام دینے والی روتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا روتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا روتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
ہم روتھ فاﺅ کی جرات، وابستگی اور خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جذام کی بیماری کے خلاف جرات اور بہادری سے خدمات انجام دینے والی روتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کے لئے ان کی خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیرا عظم نے کہاکہ اگرچہ روتھ فاﺅ جرمنی میں پیداہوئیں لیکن ان کا دل ہمیشہ پاکستان میں رہا۔ وہ جذام کے مرض میں مبتلا افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے قیام پاکستان کے اولین سالوں میں یہاں آباد ہو گئیں اور اپنے آپ کو جذام کے مریضوں کی خدمت کے لئے وقف کردیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم روتھ فاﺅ کی جزام کے خاتمے کے لئے جرات ، وابستگی اور خدمات اور سب سے بڑھ کر جذبہ حب الوطنی کوہمیشہ یاد رکھیں گے۔








